Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ عفت عمر بلاگرزسے نالاں

اداکارہ عفت عمر بھی بلاگرز سے نالاں ہوگئیں جس کا اظہار انہوں نے ہدایتکار شاہد ظہور کی نئی ڈرامہ سیریل کی تعارفی تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر فلموں اور ڈراموں کیساتھ ساتھ فنکاروں کے بارے میں بھی عجیب و غریب تبصرے ہوتے رہتے ہیں۔ بعض اوقات فنکاروں کے بارے میں غیر شائستہ ریمارکس لکھے جاتے ہیں جو اچھا عمل نہیں ۔بلاگرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی فنکارکے بارے میں غیر مہذب جملے حذف کر دیں کیونکہ وہ کسی بھی فنکار کے گھر والے پڑھ سکتے ہیں ۔تقریب کی نظامت درشہوار نے کی ۔ بعد ازاں ڈرامہ رائٹر ظفر معراج نے کہا کہ ان کے ڈرامہ سیریل میں محبتوں کے کئی روپ نظر آئینگے ۔ ہدایتکار شاہد ظہور نے کہا ظفر معراج خطرناک رائٹر ہیں ان کی کہانیوں کی عکسبندی چیلنج سے کم نہیں ۔ اداکار نورالحسن نے کہا کہ عفت عمر اور سحر افضل کی پرفارمنس ناظرین کو متاثر کرے گی۔ سیریل میں آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا نے شاعر صابر ظفر کا لکھا ہوا گیت ریکارڈ کرایا جس کی دھنیں ساحر علی بگا نے ہی کمپوز کی ہیں ۔ ایور ریڈی پروڈکشنز کے تحت بنائی جانیوالی سیریل کو ریکارڈ ٹائم میں مکمل کیا گیا ہے ۔ 
 
 
 
 
 

شیئر: