Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون کے ساتھ دورہ پاکستان کیلئے بے تاب ہوں،ہاشم آملہ

  لاہور: ورلڈ الیون کے کھلاڑی اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ہاشم آملہ نے کہاہے کہ میں دورہ پاکستان کیلئے بے تاب ہوں۔ ورلڈ الیون کے اعلان کے بعد اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں کندھے کی انجری سے تیزی کے ساتھ صحتیاب ہورہا ہوںاور پرامید ہوں کہ مکمل فٹ ہوکر سیریز کا حصہ بنوں گا۔ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہاکہ مہمان کرکٹرز آئندہ ماہ لاہور میں سیریز کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر مطمئن ہیں۔وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں انھیں حصہ ڈالنے کا موقع مل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں خود بھی 90 کی دہائی میں 3ٹورز کے دوران پاکستان کی شاندار میزبانی کا لطف اٹھا چکا ہوں۔ ورلڈ الیون کے ارکان عمدہ کرکٹ کھیل کر پ±رجوش شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

شیئر: