Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون کے ہر کھلاڑی کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے ایک، ایک لاکھ ڈالرکی پیشکش

لاہور: پاکستان کا دورہ کرنے والی مجوزہ ورلڈ الیون کے ہر رکن کو ایک لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاور دورہ پاکستان کیلئے ورلڈ الیون کے متوقع کوچ ہوں گے۔ اسکواڈ کا انتخاب بھی اینڈی فلاور ہی کریں گے۔ آئندہ ماہ لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے ہر کھلاڑی کو 75 ہزار پاونڈز (ایک لاکھ ڈالر تقریباً) کی پیشکش کی گئی ہے۔ سیریز سے قبل کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ دبئی میں لگے گا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی افسر ریگ ڈکیسن نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ڈکیسن سیکیورٹی رپورٹ اگلے ہفتے پلیئرز ایسوسی ایشن کے حوالے کریں گے جس کی روشنی میں کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا جائے گا۔ آئی سی سی کو امید ہے کہ ورلڈ الیون کے دورے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

شیئر: