Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکنگھم پیلس کے باہر چاقو حملے میں 2 اہلکار زخمی

لندن.... برطانوی دارالحکومت لندن میں شاہی خاندان کی رہائش گاہ بکنگھم پیلس کے باہر چاقو سے لیس ایک شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں اور انھیں ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ واقعہ دہشت گردی کا تھا اور اس وقت پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس اہلکاروں نے اس شخص کو بکنگھم پیلس کے باہر روکا اور اب اسے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 

شیئر: