Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیکیورٹی فورس کی فوجی پریڈ پر عالمی میڈیا کا اظہارِ اطمینان

ریاض.... عالمی میڈیا نے امسال حج سیکیورٹی فورس کی جانب سے طاقت کے مظاہرے کی تقریب سے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ بی بی سی لندن نے حج سیکیورٹی فورس کی طاقت کے شو کی وڈیو کلپ بڑے پیمانے پر جاری کیں ۔ بی بی سی لندن کا تبصرہ تھا کہ حج سیکیورٹی فورس نے سالانہ عظیم الشان مذہبی اجتماع کے انعقاد سے قبل ہر برس کی طرح امسال بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کےلئے خصوصی پروگرام کیا تاہم امسال جس شان و شوکت کا مظاہرہ کیا گیا وہ بے نظیر تھا۔آئی این آئی نے بھی فوجی پریڈ میں دلچسپی لیتے ہوئے واضح کیا کہ 20لاکھ سے زیادہ حجاج کرام کی حفاظت کےلئے طاقت کا مظاہرہ تسلی بخش ثابت ہوا ۔ 

شیئر: