ڈھاکا .....یہاں ایک بچی جو صرف 2سال کی ہے جو ایک انتہائی تکلیف دہ مرض میں مبتلا ہوگئی ہے جسکی وجہ سے اسکا جینا مشکل ہوگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق شکیبہ نامی یہ بچی جب پیدا ہوئی تھی تو اسکے دائیں بازو کے نیچے ایک چھوٹا سا لوتھڑا نظرآرہا تھا جو رفتہ رفتہ بڑھنے لگا اور اس کے ساتھ اسکا دایاں ہاتھ بھی زیادہ بڑا اور وزنی ہونے لگا۔ اب یہ بیماری اسے پوری طرح سے جکڑ چکی ہے ۔ پورا ہاتھ سوج کر ٹانگوں سے زیادہ موٹا ہوچکا ہے اوریہ ورم بچی کے سینے تک پہنچ رہا ہے۔ اسکے والدین کا کہناہے کہ انکی بچی جیسی بھی ہے جس حال میں ہے لوگوں کو اسے اسی حال میں قبول کرنا چاہئے، اس سے نفرت نہیں کرنی چاہئے تاہم بچی کے علاج کیلئے وہ ان 2سال میں اپنا تمام مال و متاع فروخت کرچکے ہیں اور اب انکی اتنی بساط نہیں کہ مزید رقم خرچ کرسکیں۔ سوشل میڈیا کے طفیل کچھ امیدیں بندھی ہیں اور والدین نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انکی بچی کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔