Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر فائٹ :مے ویدر اور میک گریگر کا باکسنگ مقابلہ آج ہوگا

لاس ویگاس:باکسنگ تاریخ کی سپر فائٹ دیکھنے کیلئے بے تابیاں بڑھنے لگیں۔ باکسنگ کے گڑھ لاس ویگاس کے ارینا سنٹرمیں آج 26 اگست کو باکسنگ کا تگڑا جوڑ پرے گا۔ امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدر اور آئرلینڈ کے مکسڈ مارشل آرٹس کے فائٹر کونرمیک گریگر کے درمیان امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والی فائٹ کےلئے جہاں عام افراد بے تاب ہیں، وہیں ہالی وڈ اسٹارز بھی اس مقابلے کو دیکھنے کےلئے بے قرارہیں۔ناقابل شکست فلائیڈ مے ویدر اور کونر میک گریگر خوفناک مکے بازی دکھائیں گے ، تابڑ توڑ حملے بھی ہوں گے اور پھرتی ، مہارت ، نفسیاتی برتری اور چالاکی کا بڑا امتحان ہو گا۔سپر فائٹ سے پہلے سپر ا سٹار فائٹر کی انٹری بھی سپر بن گئی۔ ارینا میں پرستاروں کا سمندر امڈ آیا۔ شائقین اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر ہیں اور باکسرز بھی اپنی اپنی جیت کے دعویدار ہیں۔ فلائیڈ مے ویدر کی سپر ففٹی مکمل کرنے پر نظریں ہیں وہ 49 فائٹ میں صدفیصد کامیاب رہے ہیں جن میں 26 ناک آوٹ فتح ہے۔ میک گریگر کی فتوحات کا اسکور03-21ہے جس میں 18 ناک آوٹ کامیابی رہی۔ فائٹ دیکھنے کےلئے ہالی وڈ اسٹارز بھی بے قرار ہیں۔اس فائٹ کو جہاں دنیا کی مہنگی ترین فائٹ کہا جا رہا ہے، وہیں اسے 2 مختلف پروفیشنل فائٹرز کے درمیان ہونے والی پہلی بڑی لڑائی بھی کہا جا رہا ہے۔ فلوئیڈ مے ویدر پروفیشنل باکسر جبکہ کونر میک گریگر پروفیشنل مکسڈ مارشل آرٹس کے فائٹر ہیںتاہم دونوں تھوڑے بہت فرق سے ایک جیسے ہی ہیں۔ فائٹ دیکھنے والوںمیں نمایاں نام ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی اور کاروباری شخص ایلن مسک ہیں جبکہ دیگر شوبز شخصیات میں ڈریک، مارک والبرگ، ڈِڈی، ڈینزل واشنگٹن سامنے آ رہے ہیں۔خیال ہے کہ ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ بھی آئیں گے۔

شیئر: