کوالالمپور:ساوتھ ایسٹ ایشین گیمز میںبرطانوی نژاد فلپائنی باکسر جان ماروین نے صرف 21 سیکنڈ میں لائٹ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ 24 سالہ ماروین برٹش آرمی میں لانس نائیک ہیں۔انہوں نے مقابلے کے لئے گھنٹی بجتے ہی میزبان ملائیشین باکسر پاوزی پر مکوں کی برسات کردی اور اسے 21سیکنڈنز میں ناک آوٹ کردیا۔ بعدازاں پاوزی نے دعویٰ کیا کہ وہ ابھی مقابلے کے لیے تیار ہی نہیں ہوئے تھے کہ ماروین ان پر ٹوٹ پڑے جبکہ فاتح باکسر کا کہنا تھا کہ وہ مقابلے کا فیصلہ ججز پر نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔