Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے کی فلم میں راحت فتح علی کا گانا شامل

بالی وڈ اداکار سنجے دت کی واپسی کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جو بہت جلد فلم ’بھومی‘ کے ساتھ سلور اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جسے دیکھ کر محسوس ہورہا تھا کہ فلم کافی سنجیدہ موضوع پر مبنی ہے تاہم اب اس کا ایک گانا بھی شائقین کےلئے پیش کردیا گیا جو فلم کی ریلیز کا انتظار مزید بڑھا رہا ہے۔”لگ جا گلے“ نامی گانا نہایت خوبصورت میوزک کے ساتھ بنایا گیاجسے راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔ گانے کو پریا ساریا نے تحریر کیا جس کی کمپوزیشن جگر اور سچن نے کی ہے ۔”لگ جا گلے“ سن کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے یہ گانا ماضی کے کامیاب گانے کا ری مکس ہوگا، جسے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے گایا تھاتاہم ان دونوں گانوں میں کوئی بھی چیز مشترک نہیں۔’ ’بھومی“رواں برس 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
 
 
 
 

شیئر: