مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا حج موسم
مکہ مکرمہ۔۔۔۔سعودی عرب میں حج کے سب سے بڑے موسم کے انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں امسال 8لاکھ خارجی عازمین زیادہ ہونگے۔ سعودی حکومت نے حج اور عمرے کے انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کیاہے۔ حجاج و معتمرین کی ضیافت کے دورطریقے اپنائے ہیں۔ سعودی وژن 2030کے مطابق زیادہ سے زیادہ فرزندان اسلام کو فریضہ حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آئندہ برسوں کے دوران 3کروڑ حجاج و معتمرین کے خیر مقدم کیلئے منصوبے اور اسکیمیں تیار کی جارہی ہیں۔ حج اور عمرے پر آنے والوں کو مثالی ماحول میں حج و عمرے کے مناسک ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے موثر امن انتظامات کئے گئے ہیں۔