Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ چہل قدمی میں غفلت صحت کیلئے خطرات

واشنگٹن۔۔۔۔یورپی ممالک میں ورزش کا رواج آہستہ آہستہ ختم ہورہا ہے اور لوگ مہینے میں ایک مرتبہ بھی چہل قدمی کیلئے باہر نہیں نکلتے۔صحت کے ماہرین نے بتایا کہ صرف برطانیہ میں تقریباً ملک کی نصف آبادی چہل قدمی بھی نہیں کرتی۔16سال سے زیادہ عمر کے 45فیصد افراد اتنی کاہلی کا شکار ہیں کہ وہ  10منٹ کی واک پر بھی نہیں جاتے۔40سے 60سال عمر کے لوگوں کی تعداد تقریباً6ملین ہے اوروہ اپنی زندگی میں اتنے مصروف رہتے ہیں کہ انہیں صحت کا بھی خیال نہیں رہتا۔انہیں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی چاہئے اور روزانہ ہی ورزش نہیں تو واک پر ہی چلے جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں قومی ادارہ صحت نے برسوں پہلے لوگوں کو مشورہ دیا تھا کہ ہفتے میں 150منٹ کی ورزش ضروری ہے۔ برطانوی آبادی کا 20فیصد حصہ اب اتنا فعال نہیں رہا جتنا وہ 1960سے 1970تک رہا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ 40سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔

شیئر: