Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج عبادت ہے، سیاسی اور فرقہ وارانہ نعرے بازیوں کا اکھاڑہ نہیں، وزارت اسلامی امور

    دمام------ سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے واضح کیا ہے کہ حج عبادت ہے، سیاسی اور فرقہ وارانہ نعرے بازیوں کا اکھاڑہ نہیں۔ عازمین کو حج آگہی فراہم کرنے والے سیاسی مسائل پر اظہار خیال سے پرہیز کریں۔ مشیر وزارت ڈاکٹر عبدالرحمان العسکر نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوت کا اجازت نامہ رکھنے والے ہر مبلغ کو داخلی عازمین کی حج آگہی میں حصہ لینے کا اختیار حاصل نہیں۔ داخلی عازمین کو حج آگہی وہی مبلغین فراہم کر سکتے ہیں جو مناسک حج سے متعلق عازمین کے سوالات کے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔مبلغین حضرات حج شعور و آگہی کے پروگرام کرتے وقت ایسے سیاسی مسائل نہ چھیڑیں جن سے لوگ مشتعل ہوتے ہوں۔ وزارت نے داخلی عازمین میں حج آگہی کا کام انجام دینے کیلئے مبلغین کا انتخاب مخصوص قواعد و ضوابط کے مطابق کیا ہے۔  دریں اثناء وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے کہا کہ میانہ روی اور اعتدال کا لہجہ پوری قوت سے اپنانا ہو گا۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ حج فرقہ وارانہ نعروں اور سیاسی بیان بازیوں کا میدان نہیں۔

شیئر: