Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین: وولٹا سائیکل ریس کے نویں مرحلے میں کرس فروم کامیاب

میڈرڈ: اسپین میں جاری وولٹا سائیکل ریس میں سائیکلسٹ کا امتحان، نویں مرحلے میں 174 کلومیٹر طویل راستہ، برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم نے ایک بار پھر تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑدیا۔ 4 سیکنڈ کے وقفے سے کولمبیا کے ایستابن شاویز دوسری پوزیشن حاصل کر سکے۔ کینیڈا کے مائیکل ووڈ تیسری پوزیشن پر براجمان ہوئے۔ اس کامیابی کے بعدبرطانوی سائیکلسٹ کرس فروم نے اپنی مجموعی برتری بھی مستحکم کر لی ہے۔

شیئر: