Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالیگا: رونالڈو کے بغیر ریئل میڈرڈ کی پہلی کامیابی

 میڈرڈ:اسپینش لیگ میں ریئل میڈرڈ کی ٹیم نے اپنے اسٹار کھلاڑی رونالڈو کے بغیر نئے سیزن اور اپنے اعزاز کے دفاع کی مہم کامیابی کے ساتھ شروع کرتے ہوئے پہلے میچ میں3-0سے فتح سمیٹ لی۔ڈی پورٹیوو کے خلاف اس میچ میں ریئل میڈرڈ کے لئے پہل گول گیرتھ بیل نے کیا۔ بیل پری سیزن میچوں میں ناکامی کی وجہ سے دباﺅ کا شکار تھے اور انہیں ٹیم سے باہر کرنے کی قیاس آرائیاں شروع ہو چکی تھیں۔ انہوں نے میچ کے 20ویں منٹ میں گول کیا اور ٹیم کے و برتری دلانے کے ساتھ اپنا اعتماد بھی بحال کیا۔انہوں نے مسلسل تیسرے سیزن میں اپنی ٹیم کے لئے کھاتہ کھولنے کا کارنامہ بھی انجام دیا۔ صرف7منٹ کے بعد نوجوان کھلاڑی مارکو ایسینسیو کے گول نے اس برتری کو دگنا کردیا۔پہلے ہاف میں مزید کوئی گول نہیں ہو سکا۔ ڈیپورٹیوو کے کھلاڑی سخت کوشش کے باوجود ریئل میڈرڈ کی دفاعی لائن کو نہیں توڑ پائے۔دوسرے ہاف کے دوران ٹونی کروس نے ریئل میڈرڈ کے لئے تیسر گول کرکے برتری مستحکم کردی۔اسی اسکور پر یہ میچ ریئل میڈرڈ کے حق میں اختتام کو پہنچا۔کرسٹیانو روناڈو سپر کپ کے میچ میں ریفری کو دھکا دینے کی وجہ سے5میچوں کی پابندی کا شکار ہیں اور سیزن کے مزید 4میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

شیئر: