6زبانوں میں حج کتابچے کی تقسیم
ریاض ....التعاونیہ انشورنس کمپنی نے عازمین حج کو 6زبانوں میں حج آگہی کتابچہ پیش کردیا۔ اسکا نام ”محفوظ حج“ ہے۔ اس میں حجاج کرام کوصحت اور امن و سلامتی کی ہدایات دی گئی ہیں۔ حج کے اہم اعمال کو اجاگر کیا گیا ہے۔ عربی، انگریزی، اردو ، ترکی، تگالو اور بھاشا زبانوں میں مذکورہ کتابچہ حجاج کرام میں تقسیم کیا جارہا ہے۔