Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان سے کہیں نہیں جا رہے، ٹلرسن

 واشنگٹن...امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ طالبان 2 سال سے اپنی طاقت میں اضافہ کررہے ہیں،طالبان کو پیغام دینا ہے کہ ہم کہیں نہیں جارہے ۔طالبان کیخلاف افغان حکومت کی مدد جاری رکھیں گے۔امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں کارروائیاں زمینی حقائق کیمطابق کی جائیں گی۔نئی پالیسی کے تحت وزیردفاع کے اختیارات میں اضافہ کردیا گیااوروزیردفا ع کوافغانستان میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کااختیارہے۔ ٹلرسن نے کہا کہ افغان حکومت کوطالبان سمیت تمام قبائلیوں سے مصالحت کاراستہ اپناناچاہئے۔نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی،یقینی بناناہے کہ آئندہ افغانستان کاکوئی علاقہ اس قسم کے حملے کیلئے استعمال نہ ہو۔

شیئر: