Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت نے گرمیت سنگھ کو 20سال کی قید بامشقت کا فیصلہ سنادیا

پنچکولہ۔۔۔۔زیادتی کے2معاملات  میں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے 10،10سال  قید کی سزا کے علاوہ 15،15لاکھ جرمانہ عائد کیا۔ جج جگدیپ سنگھ نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد گرمیت کو قصور وارقراردیا۔سی بی آئی عدالت نے گرمیت پر آئی پی سی کی دفعات376(زیادتی) 506(ڈرانے دھمکانے) 509(عورتوں کی عزت سے کھلواڑ) کے تحت مجموعی طور سے 20سال کی قید بامشقت کا حکم سنایا۔عدالت نے دونوں فریقوں کے بیانات سننے کے بعد 10، 10منٹ کا وقت دیا تھا۔ سی بی آئی کے وکیل نے گرمیت پر الزام لگایا کہ مجرم نے وہ خواتین سے زیادتی ،ڈرانے دھمکانے جیسی حرکتیں کی ہیں جو انتہائی گھناؤنااور بڑا جرم ہے۔ اسکی سزازیادہ سے زیادہ ہونی چاہئے۔ دوسری جانب گرمیت کے وکیل نےدرخواست کی کہ گرمیت ایک سماجی کارکن ہیں جن کی سزا میں نرمی برتی جائے۔بعد ازاں جج جگدیپ سنگھ نے  گرمیت کو مجرم قراردیتے ہوئے ہر ایک کیس میں 10سال قید کی سزاسنائی ۔ اس طرح 2مقدمات کی مجموعی سزائے قید 20سال کا آغاز ایک ساتھ ہوگا۔

شیئر: