Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”پولی گرام“ نئی سوشل شیئرنگ ایپ

سان فرانسسکو کے نوجوان فریار غضنفری کی جانب سے نئی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ”پولی گرام“ متعارف کرائی گئی ہے جو انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کی طرح کام کرتی ہے۔اس ایپ کے فیچرز صارفین کو تیزی سے اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔ پولی گرام اپنے صارفین کے چہرے کے تاثرات دیکھ کرکے انہیں ایموجی میں تبدیل کرنے کی سہولت دیتی ہے یعنی صارف اپنے موبائل کے سامنے جیسا چہرہ بنائے گا، اسی طرح کا ہی ایموجی موبائل پر نمودار ہوگا، جسے وہ اپنے ساتھیوں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکے گا۔ یہی نہیں پولی گرام اپنے صارفین کو یہ سہولت بھی دیتا ہے کہ وہ ایموجیز کے ذریعے یہ بھی دیکھ سکیں کے ان کے دوست نے ان کی پوسٹ دیکھنے کے بعد کیا چہرہ بنایا اور تاثر دیا۔ اس کے علاوہ اس میں شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیو کو بہتر کوالٹی میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس ایپ کو ایپل اور گوگل کے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: