Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کاروباری اکاؤنٹ کی تصدیق کرے گا

واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔اب واٹس ایپ بھی فیس بک اور ٹویٹر کی طرح کاروباری اکاؤنٹ کی تصدیق کرے گا اور تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر سبز رنگ کا نشان لگایا جائے گا جیسا فیس بک اور ٹویٹر پر نیلے رنگ میں ہوتا ہے۔ واٹس ایپ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی اس نئے فیچر کا آغاز کر دے گا۔ واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے صارفین کے کاروبار میں آسانی کے لئے نئی راہیں کھول رہا ہے۔ اگر کسی واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ساتھ ایک سبز بیج نظر آئے تو اسکا مطلب ہو گا کہ واٹس ایپ اس بات کی تصدیق کر چکا ہے کہ یہ اکاؤنٹ کاروباری ہے۔ اگر اکاؤنٹ نمبر صارف کے موبائل میں محفوظ ہے تو وہ اسی نام سے ظاہر ہو گا جس سے صارف نے محفوظ کیا ورنہ اکاؤنٹ پر کمپنی کا منتخب کردہ نام نظر آئے گا۔ ایسے اکاؤنٹ میں کی جانے والی گفتگو کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن نہیں ہو گا اور یہ چیٹ باکس میں پیلے رنگ کا پیغام دیں گی۔ صارفین کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ اگر وہ چاہیں تو ایسے اکاؤنٹ کو بلاک کر سکتے ہیں۔
 

شیئر: