احمد پٹیل نے راجیہ سبھا رکن کی حیثیت سے لیا حلف
نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے رہنما احمد پٹیل نے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف اٹھایا۔ وہ حال ہی میں گجرات سے منتخب ہوئے۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ ہاؤ س میں واقع کمرے میں پٹیل کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین ، راجیہ سبھا میں ایوان کے رہنما ارون جیٹلی ، حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد ، کانگریس کے رہنما آنند شرما وغیرہ موجود تھے۔یاد رہے کہ احمد پٹیل گزشتہ دنوں گجرات میں بڑے ڈرامائی طور پر میں راجیہ سبھا کیلئے منتخب کئے گئے تھے۔