Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کا نوجوان 2019میں تبدیلی لائیگا، ممتا بنرجی

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی جماعت ترنمول کانگریس کے چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ،تہوارکے موقع پر ہندومسلم فساد کرانے کی کوشش کررہی ہے۔پنچکولہ کا تذکرہ کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ ہریانہ حکومت ڈیرہ سچا سودا کے تشدد کو روکنے میں ناکام رہی اور تقریباً36افراد ہلاک ہوگئے۔ آج کے نوجوان اور طلباء ملک کے مستقبل کے معمار ہیں۔ یہی نوجوان طاقت 2019ء میں ملک میں تبدیلی لائیگی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور سوشل میڈیا پر ان کے پروپیگنڈوں کا جواب دیں۔ملک کی قیادت کی باگ ڈور آپ کے ہاتھ ہے۔

شیئر: