راولپنڈی...پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءمنگل کو نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے۔ نیب حکام کے سوالات کے تفصیلی جواب د ئیے۔ بیان ریکارڈ کرادیا۔واجد ضیا رینجرزکی سیکیورٹی میں نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچے۔ نیب نے جے آئی ٹی ارکان کو بطور گواہ شامل تفتیش کیا ہے۔ واجد ضیاء بدھ کو نیب لاہور میں بھی پیش ہوکر بیان قلمبند کرائیں گے۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پانا مہ کیس میں شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز 10 ستمبر تک احتساب عدالت میں دائر کرد ئیے جائیں گے۔ نیب لاہور اورراولپنڈی شریف فیملی اور دیگر کیخلاف مشترکہ تفیش کررہے ہیں۔واضح رہے جے آئی ٹی ارکان کے بیانات نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کی اجازت کے بعد ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔