نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’جن دھن یوجنا‘‘کے 3برس مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن دھن یوجنا ، سماجی تحفظ اسکیمیں، مدرا یوجنا، اور اسٹینڈاپ انڈیا سے کروڑوں لوگوں کو اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی۔نریندرمودی نے ’’مالی شمولیت نئے ہندوستان کی بنیاد ‘‘کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جن دھن یوجنا کے تحت اب تک29.52کروڑ اکاؤنٹس کھل چکے ہیں اور ان میں 56844.68کروڑ روپے جمع ہیں۔ دیہی علاقوں میں 17.64کروڑ اور شہری علاقوں میں 11.88کروڑ کھاتے کھولے گئے۔ اس اسکیم کے تحت 22.71کروڑ روپے کے کارڈ جاری کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب اورپسماندہ طبقات کو خط افلاس سے اوپر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔