Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسا رام کےمقدمے کی سماعت کب؟

نئی دہلی۔۔۔۔جیل میں بند زیادتی کیس کے ملزم آسارام کے مقدمے کی سماعت میں تاخیر پر سپریم کورٹ نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔عدالت عظمیٰ نے گجرات حکومت کے وکیل سے سوال کیا کہ آسارام سے پوچھ گچھ دوبارہ کیوں نہیں شروع کی گئی؟ کورٹ نے ریاستی حکومت کے وکیل سے اس معاملے میں حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت کی۔اس سے قبل اپریل میں اس وقت کے چیف جسٹس جے ایس کھیہر، جسٹس ڈی وائی چندر چوراور جسٹس سنجے کشن کول کی بنچ نے نچلی عدالت کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس مقدمے کی سماعت جلد شروع کرے۔

شیئر: