Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی، پٹرول میں اضافہ

    نیویارک ۔۔۔۔۔۔ امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی اور پٹرول میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سمندری طوفان ہاروی کے باعث متعدد ریفائنریوں کا متاثر ہونا ہے۔نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے کے بعد نرخ 1.48  ڈالر (3.1  فیصد) کم ہوکر 46.39  ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 70 سینٹ (1.3 فیصد)کمی کے ساتھ 51.71  ڈالر فی بیرل طے پائے۔امریکی پٹرول کے سپاٹ نرخ 7 فیصد اضافے کے ساتھ 1.7799  ڈالر فی گیلن طے پائے جو جولائی 2015 ء کے بعد بلند ترین شرح ہے۔

شیئر: