اسلام آباد...بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ جمعرات کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے ۔ کیس میں 7ملزمان کے خلاف سماعت10سال قبل شروع ہوئی تھی۔ ایک ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی حد تک کیس الگ کر دیا گیا جو اشتہاری ملزم ہیں ۔ 5ملزمان اڈیالہ جیل میں ہیں ۔ کیس میں 67گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ۔وکلاءکے دلائل بدھ کو مکمل ہو جائیں گے ۔ جمعرات کو مقدمہ کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے ۔