Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کے میسنجرسے ہوشیار رہیں

فیس بک میسنجر پر ایک نئی اسکیم صارفین کی پریشانے کا باعث بنی ہوئی ہے۔میسنجر کے صارف کو اسکے کسی دوست کے اکا}نٹ سے پیغام موصول ہوتا ہے جس میں ایک ویڈیو لنک دیا گیا ہوتا ہے اور اسکے ساتھ ویڈیو لکھ کر شاکنگ ایموجی بنی ہوتی ہے۔ یہ لنک بظاہر یوٹیوب کی کسی ویڈیو کا لگتا ہے لیکن اسے کھولتے ہی مالوئیر صارف کو کسی دوسری ویب سائٹ پر ری ڈائریکٹ کر دیتا ہے جہاں سے صارف کے موبائل میں موجود ڈیٹا ، انفارمیشن اور آپریٹنگ سسٹم وغیرہ کو ہیک کر لیا جاتا ہے۔ اگر یہ سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ ہو جائے تو یہ میسنجر کے روابط میں بھی وائرس پھیلا دیتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ اگر آپ موبائل کو آن لائن خریداری کے لئے استعمال کرتے ہیں تو یہ کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کر لیتا ہے۔ درجنوں لوگ اب تک اس مالوئیر کا شکار بن کر زحمت اٹھا چکے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: