Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر میں ہوئی حادثے کا شکار ’’پربھو ‘‘کی ریل

ممبئی۔۔۔۔ابھی گزشتہ ہفتے اترپردیش میں 2ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے بعد آج ایک اور ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔ناگپور سے ممبئی آنیوالی 1229دورنتو ایکسپریس کے 9ڈبے کلیان اگت پوری سیکشن کے آسن گاؤں کے قریب آج صبح پٹری سے اتر گئے جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوئے  لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق انجن سمیت 9بوگیاں صبح 6بجکر36منٹ پر آسن گاؤں اور واسند کے درمیان پٹری سے اتر گئیں ۔18ایل ایچ بی کی بوگیوں میں سوار مسافراس حادثے میں زخمی ہوئے۔محکمہ ریلوے نےفیصلہ کیا کہ اس حادثے میں زخمی ہونیوالے مسافروں کوٹکٹ کی پوری رقم ادا کی جائے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم  اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

شیئر: