تلنگانہ میں 2700ڈبل بیڈ روم مکانات کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
حیدرآباد۔۔۔۔۔۔وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی نے بالاپور منڈل ملا پور میں 234 کروڑ کی لاگت سے 2700 ڈبل بیڈروم مکانات کا سنگ بنیاد رکھا۔ جی ایچ ایم سی حدود میں ایک لاکھ ڈبل بیڈروم پر 2474 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ متحدہ رنگاریڈی ضلع میں 3642 ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کیلئے 1950 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ مہیشورم اسمبلی حلقہ میں 11,900 مکانات بے گھر افراد کو فراہم کئے جائیں گے۔ مہندر ریڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے عوام کی بہبود کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں جس کے باعث ریاست سنہرے تلنگانہ کی طرف گامزن ہے۔ بعد ازاں مہندر ریڈی نے کلکٹر دفتر میں مشن بھاگیرت اور بتکماں کے موقع پر ساڑیوں کی تقسیم سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد کیا۔