بالی وڈ کے مشہور اداکار سنی دیول فلم سنگھم کے تیسرے سیکوئل کی فلم کریں گے۔ انہوں نے فلم سنگھم کا سیکوئل کرنے کی ہامی بھرلی ہے۔ سنی دیول نے فلم کا نام تبدیل کرنے کی شرط رکھی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ فلم سنگھم اجے دیوگن کی پہچان بن گئی ہے اس لئے فلم کے سیکوئل میں نام تبدیل کردیا جائے۔ یہ فلم سنگھم کا تیسرا سیکوئل ہے جس میں اجے کی جگہ اب سنی دیول نظرآئیں گے۔واضح رہے کہ ”سنگھم “اداکار اجے دیوگن کے فلمی کریئر کی ایک مشہور فلم سمجھی جاتی ہے”سنگھم“ 2011ءمیں ریلیز ہوئی تھی جبکہ اسکا دوسرا سیکوئل سنگھم ریٹرن 2014 میں بنا تھا۔دونوں فلموں میں ایک ایماندار پولیس آفیسر کا مرکزی کردار اجے دیوگن نے اداکیاتھا۔