ٹیلر سوئفٹ کا نیا گانا جاری
معروف امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کا نیا گانا جاری کردیا گیاہے۔ ٹیلر کا نیا گانا’’ لک واٹ یو میڈ می ڈو‘‘ ان کی نئی البم’’ ریپوٹیشن‘‘ کا پہلا گانا ہے۔ ٹیلر کی نیا البم جلد ہی ریلیز کردیجائےگی۔پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے گانےکی یہ وڈیو خوفناک انداز میں پیش کی گئی ہے۔ گانے کے آغاز میں ٹیلر کو ایک قبرستان میں دکھایاگیاہے جبکہ دوسرے منظرمیں وہ جواہرات سے بھرے ایک باتھ ٹب میں بیٹھی ہیں۔ وڈیو کے ایک اور منظر میں گلوکارہ سانپوں کے جمگھٹے میںبیٹھی چائےپی رہی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ کے اس نئے دلچسپ گانے کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور سن چکے ہیں۔