Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3میل چوڑا شہابیہ کل زمین کے قریب سے گزرےگا

کیلیفورنیا .... 3میل چوڑا شہابیہ جمعہ کو زمین کے انتہائی قریب سے گزرے گا۔ سائنسدانوں کاکہناہے کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا شہابیہ ہے جسکا سراغ لگایا گیا ہے۔ اسے ”فلورنس“ کا نام دیا گیا ہے او ریہ کرہ ارض سے 4.4ملین میل کے فاصلے سے گزرےگا۔ 1890ءکے بعد سے یہ کبھی اتنا قریب سے نہیں گزرا تھا اور آئندہ ڈھائی ہزار سال تک زمین کے اتنے قریب بھی نہیں آئیگا۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ وہ راڈار آبزرویشن کی مدد سے اس کا انتہائی قریبی جائزہ لیں گے۔ ناسا نے بتایا کہ یہ اتنا بڑا شہابیہ ہے کہ اگر ٹکرا گیا تو پوری زمین میں کوئی زندہ نہ بچے تاہم ایسا نہیں ہوگا اور یہ انتہائی محفوظ طریقے سے گزر جائیگا۔

شیئر: