لندن .... خواتین سے یہ بات وابستہ کردی گئی ہے کہ وہ جنون کی حد تک کپڑوں کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ آئے دن نت نئی کپڑے خریدتی رہتی ہیں مگر سروے سے پتہ چلا ہے کہ بیشتر خواتین خریداری کا جتنا شوق رکھتی ہیں کپڑوں کو پہننے کا شوق انہیں اتنا نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے وارڈروب کے بیشتر کپڑے ایسے ہوتے ہیں جنہیں وہ کبھی استعمال نہیں کرتی اور نہ ہی اسے کسی کو دکھاتی ہیں۔ یہ کپڑے واڈروب میں لٹکے رہتے ہیں اور لٹکے ہوئے خراب ہوجاتے ہیں مگر خریداری کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ انکی الماریاں کپڑوں سے بالکل بھر گئی ہوں او رمزید کپڑوں کی گنجائش نہ ہو مگر عورتیں ٹھونس ٹھانس کر اپنے نئے خریدے ہوئے ملبوسات رکھنا شروع کردیتی ہیں اوراسی وجہ سے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں اور پھر انہیں درست کرانے کیلئے اس سے زیادہ رقم خرچ کرنا پڑتی ہے جتنے میں اسے خریدا گیاتھا۔ سروے پر بعض لوگوں نے تبصرے میں کہا ہے کہ بھلے عورتوں کی یہ عادت بری ہو کہ وہ کپڑے خریدے زیادہ اور استعمال کریں کم مگر انہیں خریداری سے دور رکھنا کسی کے بس کی بات نہیں۔