Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منموہن سنگھ نے گرمیت سنگھ (سچا سودا) کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا

نئی دہلی۔۔۔۔۔ڈیرہ سچا سوداکے گرمیت کیخلاف تحقیقات کا حکم سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے دیا تھا حالانکہ کئی ارکان پارلیمنٹ نے تحقیقات روکنے کیلئے دبائو ڈالا تھا۔عدالت نے اسے زیادتی کے الزام میں مجرم قراردیا جس کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی ) کی خصوصی عدالت نے20سال قید کی سزاسنائی اور 30لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ اس کیس کی تحقیقات میں شامل سی بی آئی کے ریٹائرڈ ڈی آئی جی ایم نرائنن نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ نرائنن کا کہنا ہے کہ اسوقت گرمیت کے خلاف تحقیقات نہ کرنے کی بابت کچھ ممبران پارلیمنٹ نے منموہن سنگھ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ سیاسی دباؤ کے باوجود منموہن سنگھ سی بی آئی کے ساتھ کھڑے رہے اور انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کو پوری آزادی سے چھان بین اور تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ سی بی آئی نے کسی بھی طرح کے دباؤ سے بالا ہوکرمنصفانہ تحقیقات شروع کی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج گرمیت سلاخوں کے پیچھے ہے۔

شیئر: