Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے اعلی سطح پر رابطہ نہیں ہوا،ترجمان

اسلام آباد...ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور امر یکہ کے درمیان فی الحال اعلیٰ سطح کا رابطہ نہیں ہواتاہم دونوں طرف مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی خواہش موجود ہے۔ پہلے بھی امریکہ کے ساتھ کئی شعبوں میں مل کرکام کرچکے ہیں۔جمعرات کو پریس بریفنگ میںانہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حریت رہنماوں کو حراست میں لئے جانے پر تشویش ہے۔ دفتر خارجہ نے افغانستان میں امریکی جنرل نکلسن کے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان غیرضروری اور ناقابل قبول ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستانی سفیروں کی کانفرنس میں خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں عبدالباسط کے مبینہ خط پرکوئی بحث نہیں کرنی چاہیے۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں ایسی باتوں سے گریز کرنا ہوگا۔

 

شیئر: