Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبل از وقت پیدا ہونیوالے بچوں کو موت کا خطرہ

لندن .... قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو کم عمری میں اچانک موت کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ ایسے بچے جو 24سے 27ہفتوں کے درمیان پیدا ہوتے ہیں ان کے مرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ نیو جرسی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بچے جو وقت پر پیدا ہوتے ہیں انکے لئے خطرہ کم ہے۔ ماہرین نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچوںکو گھر جانے کی اجازت دینے سے قبل والدین کو انکی بہتر نگہداشت کیلئے ہدایت کریں۔ امریکہ میں ہر سال اس قسم کے 2ہزار بچے جبکہ برطانیہ میں 300بچے ہلاک ہوتے ہیں۔امریکہ میں ہر 13واں بچہ قبل از وقت پیدا ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 37ویں ہفتے میں پیدائش قبل از وقت پیدائش کہلاتی ہے۔

شیئر: