Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ: 2176 مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی

منیٰ.... ادارہ امور صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منیٰ جنرل اسپتال میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران 2176 حجاج کو طبی خدمات فراہم کی گئیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپتال کے شعبہ ہنگامی امداد کے ذریعے 515 مختلف نوعیت کی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ منیٰ میں قائم کی گئی مختلف ڈسپنسریوں میں 1385 مریضوں کا چیک اپ کر کے انہیں درکار ادویات فراہم کی گئیں ۔ گردوں کے مرض میں مبتلا افراد کے ڈائیلاسس بھی کئے گئے ۔ 21 افراد براہ راست دھوپ سے متاثر ہوئے، انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔
 
 

شیئر: