Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راج کمار راو”فینی خان“ میں ایشوریہ کے ساتھ

 
بالی وڈ میں منفرد کردار نبھانے والے راج کمار راو فلم ’فینی خان‘ میں ایشوریا رائے کے ساتھ پہلی بار سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔بالی وڈ اداکار راج کمار راو فلمی دنیا میں منفرد نام رکھتے ہیں کیونکہ وہ ہر فلم میں ایک نئے کردار کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور اب وہ نئی فلم ’فینی خان‘ میں سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کے ساتھ پہلی بار اسکرین شیئر کریں گے۔رپورٹس کے مطابق ایشوریہ رائے کی نئی فلم ’فینی خان‘ میں ان کے مدمقابل کاسٹ کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی تھیں، پہلے ان کے شوہر ابھیشیک بچن کا نام سامنے آیا اور پھر فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں فرحان قریشی کا کردار نبھانے والے اداکار مادھون کا نام لیا گیا مگر اب نئی رپورٹس میں ان تمام خبروں کی تردید کر دی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ اداکار راج کمار راو کو باضابطہ طور پر فلم ’فینی خان‘ میں ایشوریہ رائے کے مدمقابل کاسٹ کرلیا گیا جبکہ فلم میں ورسٹائل ادکار انیل کپور بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔یوں انیل کپور اور ایشوریہ رائے 17 سال بعد کسی فلم میں ساتھ دکھائی دیں گے۔آخری بار دونوں نے فلم ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ میں کام کیا تھا۔
 
 
 
 
 

شیئر: