Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب متاثرین کیلئے عامر خان کی امداد

 حال ہی میں ہندوستان کے شہر بہار میں آنےوالے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی جانب سے مالی امداد کی خبرسامنے آئی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے 25 لاکھ ہندوستانی روپے بطور عطیہ سیلاب متاثرین کیلئے سرکاری ریلیف فنڈ میں جمع کروادیئے ہیںجس پر بہار کے وزیراعلیٰ نے عامر خان کا شکریہ ادا کیاہے ۔عامر خان نے نہ صرف بذات خود رقم عطیہ کی بلکہ اپنے مداحوں سے بھی امداد کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔اس سے قبل عامر خان آسام کے سیلاب متاثرین کیلئے بھی رقم عطیہ کر چکے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: