اپنی جگہ سلمان کو کاسٹ کئے جانے کی خبر نہیں تھی،سیف علی
بالی وڈ اداکار سیف علی خان نےشیف کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر اپنی نئی فلم کے بجائے پرانی فلم ’ریس‘ سے متعلق بات کی۔ اس دوران وہ قدرے غمزدہ دکھائی دئیے۔ذرائع کے مطابق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ انہیں اس حوالے سے پہلے خبر نہیں تھی کہ ریس 3 میں ان کی جگہ سلمان خان کو کاسٹ کیا جائےگا۔ ان سے پروڈیوسر رمیش ایس ترانی نے گزشتہ برس رابطہ کیا تھا۔اس دوران انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ریس تھری بنانا چاہتے ہیں مگر وہ مکمل طور پر نئی فلم ہوگی جس کی کاسٹ بھی نئی ہوگی۔سیف علی خان نے پروڈیوسر رمیش ایس ترانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان سے بہتر اور کوئی اس کردار کے لئے ہو ہی نہیں سکتا۔خیال رہے کہ ریس سیریز کی پہلی 2 فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کئے تھے ۔ اس سیریز کی پہلی فلم 2008 اور دوسری 2013 میں آئی تھی۔اب تیسری فلم بن رہی ہے جس میں سیف علی خان کی جگہ سلمان خان ایکشن میں نظر آئیں گے۔فلم کے ڈائریکٹرز کو بھی تبدیل کرکے ریمو ڈی سوزا کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔