Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی چینل نے ’کپل شرما شو‘بند کردیا

 
ہندوستان کے معروف ریالٹی کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ سے متعلق مختلف خبریں گردش میں تھیں۔خبریں تھیں کہ کپل شرما بیمار پڑ گئے ہیں، تاہم ان کی بیماری کی تصدیق نہیں ہو پائی تھی جبکہ ان کی جانب سے شو میں آنے والے معروف فلم اسٹارز کے ساتھ بدسلوکی کی خبریں بھی تھیں۔گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کپل شرما نے آخری چند منٹوں میں شو کی عکسبندی اس وقت منسوخ کردی جب شو میں شرکت کےلئے ایکشن ہیرو اجے دیوگن سیٹ پر موجود تھے۔اس پر اجے دیوگن خفا ہوگئے ۔انہیں اپنی فلم ’بادشاہو‘ کی تشہیر کےلئے کپل شرما شومیں شرکت کرنی تھی۔اس سے قبل بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی جانب سے بھی پروگرام میں شرکت کرنے کے موقع پر عین ٹائم پر کپل شرما نے شوٹنگ منسوخ کی تھی۔کہا جا رہا تھا کہ یہ سارے معاملات کپل شرما کی صحت کی خرابی کی وجہ سے ہو رہے ہیں تاہم اب ٹی وی نے ’کپل شرما شو‘ کو بند کردیاہے۔ٹی وی نمائندے نے ’کپل شرما شو‘ کو بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میزبان کی مکمل صحت یابی تک شو بند رہے گاتاہم کپل کی بیماری کی وضاحت نہیں کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ٹی وی چینل اور میزبان کی باہمی رضامندی سے ’کپل شرما شو‘ کو بند کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی میزبان کی صحت ٹھیک ہوگی پروگرام کی نشریات بحال کر دی جائے گی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: