ہونڈائی بھی کار اسکریپ اسکیم میں شامل
ٹوکیو .... بی ایم ڈبلیو، منی، فورڈ، مرسیڈیز بینز اور واکسال کے بعداب ہونڈائی بھی خود ہی اپنی کاروں کو اسکریپ کرنے کی اسکیم میں شامل ہوگئی ہے۔ ابھی تک تو حکومتیں ڈیزل کی گاڑیاں اسکریپ کرنے کی اسکیم پر غور وفکر کررہی تھیں لیکن اب کار ساز کمپنیو ںنے اس اسکیم پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ۔ کمپنیاں پرانی گاڑیاں لیکر نئے ماڈل کی گاڑیوں پر بھی رعایت دینے لگی ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ آیا لوگ ان کی رعایتوں سے فائدہ اٹھائیں گے؟ اور انہیں نئے ماڈل کی خریداری پر کتنی بچت ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سال مئی میں سب سے پہلے واکسال نے اسکریپ الاﺅنس اسکیم شروع کی تھی اور اسکا ارادہ تھا کہ وہ جون کے آخر تک یہ اسکیم چلائیگی لیکن اب اسے ستمبر کے آخر تک توسیع دیدی گئی ہے کیونکہ اسکی نئی کاروں کی فروخت میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔بی ایم ڈبلیو اور منی نے اگست کے اوائل میں یہ اسکیم شروع کی تھی۔واکسال کے سوا تمام کمپنیوں کی یہ اسکیمیں 31دسمبر 2017ءکو ختم ہوجائیں گی۔