2ہزار اور 500کے کرنسی نوٹ کی ضرورت نہیں، چندرابابو نائیڈو
حیدرآباد----آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرابابونائیڈو نے خیال ظاہر کیا کہ 2000اور 500روپئے کی کرنسی نوٹس کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے رشوت کے خاتمہ کے ترغیبات فراہم کرتے ہوئے آن لائن رقمی معاملے کی حوصلہ افزائی کی وکالت کی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ 2000اور 500روپے کی نوٹس کی ضرورت نہیں کیونکہ اس سے رشوت خوری میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا 200اور100روپے کے نوٹس کافی ہیں۔ ہر چیز آن لائن بنائی جانی چاہئے۔ رشوت خوری کے خاتمہ کی کوشش کے طور پر ترغیبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آن لائن معاملے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت خوری میں ملوث ہونے کے اگر مواقع ہیں تو عوام اپنے ذہن کو تبدیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے ملک میں بار بار انتخابات نہ کروانے کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ سیاسی جماعتوں کے لئے انتخابات میں کامیابی اہم ہے تاکہ مستحکم حکومت فراہم کی جاسکے ۔