Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو کو پھر مشکل میں ڈالا محکمہ انکم ٹیکس نے

پٹنہ۔۔۔انکم ٹیکس محکمہ نے راشٹریہ جنتا دل سے 27اگست کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد’’بی جے پی بھگاؤ دیش بچاؤ‘‘ ریلی میں کئے گئے اخراجات کے سلسلے میں وضاحت طلب کی ہے۔ ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آرجے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسویی یاد نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ ریلی کے سلسلے محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے نوٹس موصول ہوا ہے۔ اس کے ذریعے ریلی میں ہونیوالے اخراجات کی بابت وضاحت طلب کی گئی ہے۔تیجسوی نے الزام کہا کہ آرجے ڈی سال 2سال میں ایک ریلی نکالتی ہے جبکہ بی جے پی سال میں ان گنت ریلیاں کرتی ہے جو کافی ہائی ٹیک ہوتی ہیں مگر محکمہ انکم ٹیکس ان سے اخراجات کے بارے میں کوئی سوال نہیں کرتا۔

شیئر: