یوپی میں سنگل ونڈوپر ہوگا تمام مسائل کا حل
لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے صنعتکاروں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وہ آج لکھنؤ میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز (سی آئی آئی) کے نیشنل کونسل اجلاس میں سرمایہ کاری کے مسئلےپرخطاب کررہے تھے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش میں اب نئی پالیسی کے تحت آن لائن سنگل ونڈو پلیٹ فارم بنایا جارہا ہے جس کی نگرانی وزیر اعلیٰ دفتر سے کی جائیگی۔اس پالیسی میں سرمایہ کاری کو روزگار سے جوڑنے کا منصوبہ ہے۔2022تک یوپی میں نوجوانوں کو سیلف ایمپلائڈ ، کسانوں کی پیداوار کی مناسب قیمت اور تاجروں کیلئے خوشگوار ماحول مہیا کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول پیدا کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔صنعتوں کی ترقی کیلئے سازگار ماحول تیار کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حکومت کی کامیاب اسکیموں کا تذکر ہ کیا ۔اس موقع پر ۳مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔