Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کو قتل کرکے 70ٹکڑے کرنیوالے کو سزا

دہرہ دون ۔۔۔۔۔ریاست اترا کھنڈ کے شہر دہرہ دون میں ایک شخص کو بیوی کو قتل کرنے اس کے 70ٹکڑے کرکے ڈیپ فریزر میں رکھنے پر تقریباً7سال بعد سزا سنا دی گئی۔ 44سالہ راجیش گلاٹی نے 2010ء میں اپنی اہلیہ انوپما کو قتل کیا تھا۔ جس کے بعد اس نے بجلی سے چلنے والے آرے کی مدد سے اس کے 70ٹکڑے کئے۔ راجیش نے لاش کے ٹکڑے کرکے اپنے ڈیپ فریزر میں رکھ لئے اور پھر ایک ایک کرکے وہ مختلف علاقوں میں پھینکتا رہا۔ 2مہینے میں اس نے یہ سارے ٹکڑے پھینک دیئے۔ وہ امریکہ میں سافٹ ویئر انجینیئر کی حیثیت سے کام کرتا تھا جہاں وہ10 سال سے مقیم تھا۔ 2008ء میں ہندوستان واپس آنے پر اس نے شادی کی فوری بعد ہی دونوں میں لڑائی ہونے لگی تھی۔17اکتوبر کو دونوں میں لڑائی ہوئی۔ اس نے بیوی کو طمانچہ مارا جس سےوہ فرش پر گرگئی۔ سرمیں چوٹ آنے سے وہ بیہوش ہوگئی۔اس ڈر سے کہ وہ پولیس کور پورٹ کردیگی اس نے تکیہ سے اسے دم گھونٹ کر مارڈالا۔دودن تک لاش گھر میں رکھی اور پھر اس کے ٹکڑے کئے۔ کئی ماہ بعد جب اسکا برادرنسبتی آیا تو وہ بیوی کے بارے میں کچھ نہ بتاسکا جس پر اس نے رپورٹ درج کرادی ۔

شیئر: