بجلی کے تعطل کی وجہ سے عسیر میں سکول بند
’تمام تعلیمی مراحل کا تدریسی عمل جاری رہے گا جبکہ اساتذہ اور انتظامی عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ تعلیم عسیر نے کہا ہے کہ بجلی کے تعطل کی وجہ سے آج ریجن کے تمام سکول بند رہیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’تدریسی عمل آن لائن ہوگا‘۔
محکمہ تعلیم نے کہاہے کہ ’تمام تعلیمی مراحل کا تدریسی عمل جاری رہے گا جبکہ اساتذہ اور انتظامی عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا‘۔
واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب عسیر، جازان اور نجران ریجنوں میں بجلی کا انقطاع ہوگیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔
بجلی کمپنی نے تعطل کے أسباب معلوم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ مرحلے وار بجلی کی بحالی کا عمل شروع کیا جبکہ آج صبح کمپنی نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سو فیصد بحالی ہوچکی ہے۔
