Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں بم حملہ، 12 افراد ہلاک

    موغادیشو۔۔۔۔۔صومالیہ میں ہوئے ایک تازہ بم حملے کے نتیجے میں12 افراد مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنٹ لینڈ ریجن میں   حملے میں مارے جانے والوں میں 5 فوجی بھی شامل ہیں۔ فوری طور پر کسی گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن جہاں یہ بم دھماکا ہوا ہے وہاں شدت پسند تنظیم الشباب فعال ہے۔ ماضی میں ایسے کئی حملوں کی ذمہ داری القاعدہ سے وابستہ یہ گروہ قبول کر چکا ہے۔

شیئر: