Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی ڈگری کاصحت سے کیا تعلق؟

لندن .... یونیورسٹی کالج لندن اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے بعد نتیجہ سامنے آیا کہ اگر آپ کے پاس کوئی تعلیمی ڈگری ہے تو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ایک تہائی کم ہوجاتا ہے۔ انکا کہناتھا کہ زیادہ تعلیم یافتہ لوگ تو بہت ہی کم سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ ایسے لوگ ورزش زیادہ کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ صحت مند خوراک کھاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اچھی ملازمتیں ملتی ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ انکی آمدنی دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں اس بات کے ٹھوس شواہد دیئے گئے ہیں کہ تعلیم کے فائدے انکی صحت پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسے لوگ جنہوں نے اسکول کے بعد 3سے 6سال تک مزید تعلیم حاصل کی انہیں اپنی زندگی کے آخری مرحلے میں ہارٹ اٹیک کے امکانات صرف 33فیصد رہ جاتے ہیں۔یہ رپورٹ برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ ماضی میں بھی اس موضوع پر تحقیق ہوتی رہی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یونیورسٹی گریجویٹ کی صحت بہتر ہوتی ہے لیکن ناقدین نے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ ایسے لوگوں کا پس منظر امیر خاندان سے ہوتا ہے اور صحت کے فوائد ایسے ہی امیر و کبیر خاندان کے نوجوانوں کو ملتے ہیں لیکن اب جو نئی تحقیق کی گئی ہے اس کے مطابق 5لاکھ 40ہزار افراد کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا اور یوں جامع رپورٹ پیش کی گئی کہ تعلیم سے کسی کی زندگی کیسے بہتر ہوتی ہے۔ 

 

شیئر: