Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کی ہلاکتوں پرتشویش ہے ،پاکستان

  اسلام آباد... پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیا ن میں کہا کہ عیدالاضحی پر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی خبریں تشویش کا باعث ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ میانمار روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی تحقیقات کرائے اور اس کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ انتہاپسندوں کے ظلم اور حالیہ پرتشدد کارروائیوں کے باعث 50 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان میانمار سے بنگلہ دیش چلے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلئیرنس کے دوران 400 سے زائد مسلمانوں کو ہلاک کیا جا چکا ۔

 

شیئر: